• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد میں بلیو،گرین لائن بسیں چل پڑی، ٹھیکوں میں کرپشن برداشت نہیں کرینگے:وزیراعظم

اسلام آباد میں بلیو،گرین لائن بسیں چل پڑی، ٹھیکوں میں کرپشن برداشت نہیں کرینگے:وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے بلیو اور گرین لائن سروس کا افتتاح کا آغاز کیا جارہا ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام ایک اور سفری سہولت سے فیض یاب ہونے والے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گرین لائن اور بلیو لائن سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن اور بلیو لائن اسلام آباد راولپنڈی کے عوام کی بہت بڑی خدمت ہے، اس سہولت کی 4 سال تاخیر کا قوم ہم سے سوال کرتی ہے، دیر آئید درست آئید بالآخر اس سہولت کا آغاز کردیا گیا، منصوبوں کی تکمیل کرنے والوں کا مشکور ہوں، پورے روٹ کے ایک کارڈ کے اجرا کو یقینی بنائیں اور ایک ماہ کے لئے گرین اور بلیو لائن سروس مفت فراہم کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تیل کی قیمتیں عالمی سطح پر کم ہوئی ہیں، ہم دعا گو ہیں کہ تیل کی قیمتیں جلد کم ہوں، 30ارب ڈالر کا تیل اور گیس امپورٹ کیا جاتا ہے، ہم نے 75 سالوں سے ملک کے لیے کچھ اچھا کام نہیں کیا لیکن بعض حکومتوں نے اچھا کام بھی کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 100 یونٹ والے بجلی کے بل معاف کرنے کا انقلابی فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے 100 ارب کا بجٹ رکھا ہے، دیگر صوبے بھی پنجاب حکومت کی طرح عوامی سہولیات سے متعلق اقدام کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رانا ثنا اللہ کو لا اینڈ آرڈر کا بہت تجربہ ہے،رانا ثنا اللہ کے پولیس کی تنخواہوں سے متعلق اقدام پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں، شٹل سروس کے لئے بھی متلعقہ اداروں کو فنڈز فراہم کریں گے، بڑے منصوبے ایسے ٹھیکیداروں کو دئیے گئے ہیں جو ناقص ٹینڈرنگ ہے، معیاری ٹینڈرنگ کے بغیر کوئی ٹھیکہ دیا گیا تو متعلقہ ادارے اور افسر کی خیر نہیں، ٹھیکوں میں اربوں کی غبن بالکل برداشت نہیں کی جائے گی، آج بھی ہم قرضوں میں جکڑے ہوئے ہیں، ماضی کی حکومت نے ناقص منصوبہ بندی کی ہے، مشکلات بہت ہیں اللہ پر ایمان ہے کہ ہم ان مشکلات سے نکلیں گے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے، جلد مہنگائی میں کمی ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply