• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت روسی ساختہ طیاروں سےکونسا میزائل داغنا چاہتا ہے؟

بھارت روسی ساختہ طیاروں سےکونسا میزائل داغنا چاہتا ہے؟

کراچی: بھارت روسی ساختہ SU-30 جنگی طیاروں کے ذریعے میزائل داغنے کی منصوبہ بندی کرہا ہے۔

معروف صحافی صابر شاکر کے مطابق منصوبے کے تحت بھارت انٹرنیشنل ائیرلائن کے روپ میں انٹرنیشنل فضائی روٹ استعمال کرسکتا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا ٹارگٹ ٹرانسپورٹ یا مسافر جہاز ہوسکتے ہیں۔

اپنے پیغام میں صابر شاکر کا کہنا ہے کہ بھارت  SU-30جنگی طیاروں کے ذریعے براہموس میزائل داغنا چاہتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ہندوستان اور روس کے باہمی تعاون سے تیار کردہ براہموس میزائل زمین اور ہوا میں دشمن کے اہداف کو تباہ کرنے کی توانائی رکھتا ہے

Image result for su 30 brahmos

دوسری جانب بھارتی نیوی نے پاکستان پر کسی بھی وقت حملے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی بحریہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ نیوی کے جہاز کسی بھی وقت کسی بھی جگہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

دوسری جانب بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجی نکیال سیکٹر پر شہری آبادی پر فارنگ کر رہے تھے۔

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply