• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آزاد کشمیرمیں بارش اور برفباری سے7 اضلاع کی سڑکیں بند

آزاد کشمیرمیں بارش اور برفباری سے7 اضلاع کی سڑکیں بند

مظفرآباد:آزاد کشمیرمیں بارش اور برفباری کے باعث 7اضلاع کی اہم رابطہ سڑکیں بند  ہوگئیں جبکہ مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو مظفرآباد کوکوہٹیاں بالا سے ملانے والی شاہراہ سرینگرمختلف مقامات سے بند ہوگئیں۔

حالیہ بارشوں ،برفباری اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث وادی نیلم کی واحد شاہراہ مکمل طور پر بند ہے،کسی دوسرے اضلاع سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکتا ،اس طرح وادی لیپہ کودیگرعلاقوں سے ملانے والی شاہراہ بھی برفباری کے باعث بند پڑی ہے،برفباری ہٹانے کا کوئی کام نہیں ہوسکا۔

ضلع باغ کی لسڈنہ، سدھن گلی روڈ،ضلع حویلی میں بھی شدید برفباری کے باعث بند زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

راولاکوٹ کو پاکستان سے ملانے والی شاہراہ آزاد پتن کے مقام پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے سے مظفرآباد ،وادی نیلم،حویلی اورلیپہ ویلی میں بجلی اورٹیلیفون کا نظام بری طرح درہم برہم ہوگیا ہے ،شہریو ں کوآمدورفت میں شدید مشکلات درپیش ہورہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply