ٹک ٹاک کا نیا اور انتہائی دلچسپ فیچر متعارف

فلمیں دیکھنے کے شائقین کیلئےخوشخبری یہ ہے کہ مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک آنیوالی فلموں اور ٹی وی شوز کے بارے میں آگاہی کیلئے جلد نیا فیچر لا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نئے فیچر کا نام ’ ٹک ٹاک سپاٹ لائٹ‘ ہوگا، جو شائقین کو تفریح فراہم کرنے کیساتھ ساتھ تفریح فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کاروبار کے نت نئے مواقع فراہم کریگا۔
اس فیچر کی مدد سے تفریح فراہم کرنے والی کمپنیاں آن لائن سٹریمنگ سبسکرپشن اور ٹکٹ بھی فروخت کریں گی۔
آنے والی فلموں اور ٹی وی شوز سے متعلق معلومات فراہم کرنے والا یہ فیچر صارفین کو برانڈز کے موافق ٹک ٹاک ویڈیوز دکھائے گا، جہاں سے وہ مخصوص فلم یا ٹی وی شوز کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے لنک کے ذریعے برانڈ کے لینڈنگ پیج پر بھی جاسکیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply