• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہباز شریف کی درخواست پر پیر حمید الدین سیالوی نے احتجاجی تحریک ختم کردی

شہباز شریف کی درخواست پر پیر حمید الدین سیالوی نے احتجاجی تحریک ختم کردی

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پیر خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی، راولپنڈی سے پیر ریاض الدین  اور تونسہ شریف سے پیر مدثر تونسوی سمیت داتا دربار لاہور کے خطیب رمضان سیالوی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

شہبازشریف نے پیر خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات میں ان سے احتجاج کی اپیل واپس لینے کی درخواست کی جس پر انہوں نے احتجاجی تحریک ختم کردی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے استعفے کے مسئلے پر کمیٹی بنادی ہے، جن اراکین اسمبلی نے استعفے دیئے ان کا فیصلہ بھی کمیٹی اجلاس میں ہوگا جب کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس اگلے ہفتے لاہور میں ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حمید الدین سیالوی کی مسلم لیگ کے لیے قربانیاں لازوال ہیں، سیاسی مخالفین نے دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply