کلبھوشن جادیو کیس:پاکستان آج جوابی دلائل پیش کرے گا

دی ہیگ:عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کیس میں آج پاکستان جوابی دلائل پیش کرے گا ۔

پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کیخلاف کیس کی سماعت عالمی عدالت انصاف میں شروع ہوگئی ، پاکستان کی جانب سے وکلا ءآج ججز کے روبرو دلائل دیں گے۔

دی ہیگ میں پاکستانی وکلاء کے پاس اپنا موقف پیش کرنے کیلئے 3 گھنٹے کا وقت ہوگا، تحقیقات کے نتیجے میں کلبھوشن کیخلاف سامنے آنے والے حقائق اور عائد الزامات سے متعلق شواہد پیش کئے جائیں گے۔

گزشتہ روز بھارتی وکیل ہریش سالوے عالمی عدالت میں پیش ہوئے تھےلیکن انہوں نے کلبھوشن کی بے گناہی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا  البتہ ان کا سارا زور اس بات پر رہا کہ بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی نہیں دی گئی۔

بھارتی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر دلائل دیئے تو پاکستان کی طرف سے عائد کسی الزام کا جواب نہیں دیا، اس بات کا جواب بھی نہیں دیا گیا کہ کس طرح کلبھوشن پاکستان میں داخل ہوا اور اُس نے کس طرح مبارک حسین پٹیل کے نام کا تصدیق شدہ پاسپورٹ حاصل کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کے کیس کی سماعت 21 فروری تک جاری رہے گی اور اس کیس کا فیصلہ 6 ماہ بعد آئے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply