واشنگٹن :امریکا میں ایمرجنسی نافذ ہونے پر 16ریاستیں بھڑک اٹھیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائرکردیا۔
امریکا میں ایمرجنسی کا نفاذ ٹرمپ کے گلے پڑگیا،16امریکی ریاستوں کے اتحاد نے ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا ،قانونی مقدمہ کیلیفورنیا کے شمالی ضلعےکی ایک عدالت میں دائر کیا گیا۔
کیلفورنیا کے اٹارنی جنرل کاکہنا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی اور صدارتی اقتدارکےغلط استعمال کو روکنے کیلئے عدالتی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا صدر ٹرمپ کانگریس کونظر انداز کر رہے ہیں،عدالت لے جانے کا مقصدانھیں ٹیکس دہندگان کی رقوم پر ڈاکا ڈالنے سےروکنا ہے۔
دوسری جانب امریکا کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں