• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انسٹاگرام پر ویڈیوبنانےوالےصارفین کیلئےنیافیچرمتعارف

انسٹاگرام پر ویڈیوبنانےوالےصارفین کیلئےنیافیچرمتعارف

انسٹاگرام نےمشہورویڈیوزاورریلز پرمبنی ٹیمپلٹ کا ایک امبارلگا دیا ہے جو ویڈیو بنانے والے کی مدد کرتی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق انسٹاگرام نے ایک نیا ٹیمپلٹ براؤزرلانچ کیا ہے جس میں مختلف زمروں کی ویڈیوز سرچ کی جاسکتی ہے۔ ان کی بنیاد ’تجویز کردہ‘ اور ٹرینڈنگ پر رکھی گئی ہے۔
اس طرح ایک مرکزی پلیٹ فارم پرمختلف فارمیٹ کی ریلزاورویڈیوزدیکھی جاسکتی ہے۔اسے دیکھ کر آپ بھی اپنے ویڈیوز بہتر سے بہتربناسکتے ہیں۔اسی طرح نیا براؤزرریلز کری ایشن فلو میں دکھایا گیا ہے۔اسی طرح کیمرہ آئکن کو چھوکرآپ ریلزٹیب میں پہنچ سکتے ہیں۔
اب ہرروز ویڈیو کیلئے آپ روزانہ بہترٹیمپلٹ استعمال کرسکتےہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیمپلٹ نوٹ کرتے ہی اس کے اثرات،میوزک، اے آراور دیگر تفصیلات ازخود اس میں شامل ہوجائیں گی۔ پھر اس میں ٹیکسٹ اور ٹرانزیشن بھی خود بخود ملتے جائیں گے۔ اس کیلئے بس ’یوز ٹیمپلٹ‘ کے بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اسی سال اپریل میں اس کا اضافہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے نوآموز ویڈیو بنانے والوں کو فائدہ ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply