ملک بھرمیں منگل سے بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہورہا ہے

اسلام آباد:ملک بھرمیں منگل سے بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہورہا ہے جس سے بالائی خبیرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب ، اسلام آباد میں بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گاتاہم کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، کوہاٹ ڈویژن، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوسکتی ہے ۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران گوادر،تربت اوردالبندین میں بارش ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ سردی اسکردو میں منفی11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے بدھ کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان اوکوہاٹ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسلام آباد ، راولپنڈی،گوجرانوالہ اورلاہورڈویژن میں بھی ابربرسے گا ، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں اکثرمقامات پربارش کے ساتھ ساتھ برفباری کا امکان ظاہرکیا ہے سکھراور لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پرہلکی بارش کا بھی امکان ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply