سنسنی خیز مقابلے کے بعد ورلڈ الیون کی جیت

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قذافی سٹیڈیم میں جاری آزادی کپ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں ورلڈ الیون نے پاکستان کے دیے ہوئے 175 رنز کے ہدف کو سخت مقابلے کے بعد آخری اوور میں عبور کر لیا۔اس جیت کے ساتھ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے اور فیصلہ کن میچ جمعہ 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ہاشم آملہ نے اننگز کا آغاز کیا اور آخری اوور تک ناقابل شکست رہے لیکن ان کا صحیح ساتھ تھسارا پریرا نے دیا جنھوں نے صرف 19 گیندوں پر 47 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔18ویں اوور تک لگ رہا تھا کہ پانسہ شاید پاکستان کی جانب پلٹ جائے لیکن سہیل خان کے اوور میں پریرا نے 20 رنز بنائے اور آخری اوور میں 13 رنز پانچ گیندوں پر بنا کر میچ ختم کر دیا۔اس سے پہلے بولنگ میں بھی انھوں نے 23 رنز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔جب ورلڈ الیون نے بیٹنگ شروع کی تو تمیم اقبال اور ہاشم آملہ بلے بازی کے لیے آئے جبکہ پاکستان کی طرف سے پہلا اوور عماد وسیم نے کرایا۔پانچ اوورز میں 44 رنز کی اچھی شراکت قائم کرنے کے بعد ورلڈ الیون کو چھٹے اوور میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب سہیل خان کی گیند پر شیعب ملک نے شاندار کیچ لے کر تمیم اقبال کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ تمیم نے 23 رنز بنائے۔ٹم پین عماد وسیم کی گیند پر 10 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔کپتان ڈو پلیسی تیز رفتاری سے کھیل رہے تھے لیکن 20 رنز بنا کر وہ محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔اس سے قبل بابر اعظم، احمد شہزاد اور شعیب ملک کی بدولت پاکستان 174 رنز بنانے میں کامیاب رہا لیکن ورلڈ الیون نے کل کے مقابلے میں کافی بہتر بولنگ کی اور پاکستانی بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جب میچ شروع ہوا تو پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ ورلڈ الیون کی جانب سے مورن مورکل اور بین کٹنگ نے بولنگ شروع کی۔اچھے آغاز کے بعد اننگز کے بانچویں اوور میں فخر زمان سیموئل بدری کی بولنگ پر آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 21 رنز بنائے۔بابر اعظم اور احمد شہزاد نے 59 رنز کی شراکت قائم کی لیکن پھر 13ویں اوور میں عمران طاہر نے احمد شہزاد کو 43 رنز پر آؤٹ کر دیا۔17ویں اوور میں بابر اعظم 45 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔19ویں اوور میں عماد طاہر تیز کھیلنے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے۔ انھوں نے 15 رنز بنائے اور اسی اوور کی آخری گیند پر پاکستان کے کپتان سرفراز احمد بھی آؤٹ ہو گئے۔آج میچ شروع ہونے سے قبل میدان میں ہلکی آندھی آئی جس سے موسم گذشتہ ہونے والے میچ کے مقابلے میں قدرے خوش گوار ہو گیا لیکن مسلسل تیز ہوائیں چلنے کے دونوں ٹیموں کو کچھ دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply