کراچی:کراچی کے علاقے کورنگی میں مکان پر مٹی کاتودا گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین جاں بحق ہوگئے۔
پیر کو کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر گلگت کالونی میں پہاڑی تلے رہائش پزیرخاندان پرقیامت ٹوٹ پڑی ، صبح سویرے مٹی کاتودا مکان پرآگرا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود باپ بیٹی اور چھ سالہ بچہ ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے ۔
جاں بحق ہونے والے گھرکےسربراہ لیاقت،25 سالہ صوبیہ اور 6سالہ ایان کی لاشوں کوجناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق ہونے والالیاقت بنگلے میں ڈرائیور تھا جس نے ایک سال قبل ہی مذکورہ خریدا ،علاقہ مکین کہتے ہیں لیاقت کواس مقام پرپہاڑ کاٹ کرمکان کاحصہ بڑھانے سے منع بھی کیا ۔
حادثے میں ایک ہی خاندادکے 3افراد کے ہلاکت پر علاقے فضا بھی سوگوار ہے جبکہ لاشوں کوابتدائی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں