• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ،20نکاتی ایجنڈے میں ویزا پالیسی ،حج پالیسی پلان 2019 کےحوالے سے امور شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس کل جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ہوگا،جس کا 20نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات پر رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ پورٹ قاسم سمیت مختلف اداروں کے سربراہوں کی تعنیاتی کی منظوری دی جائے گی،حج پالیسی پلان 2019 کے حوالے سے غوروغوض ہوگا۔اجلاس میں قومی انسداد منشیات پالیسی 2018 زیر غور لائی جائے گی،تاجکستان کے ساتھ آرٹ وکلچر معاہدے کی منظوری دی جائے گی،ایم ڈی پاک لیویا ہولڈنگ کمپنی،ایم ڈی نیشنل انویسمنٹ ٹرسٹ کی تعیناتی پر غور بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔کابینہ اجلاس میں نیشنل اینٹی نارکاٹکس پالیسی 2018 پر غور کیا جائے گا،کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کو وزارت مواصلات سے کابینہ ڈویژن میں منتقلی کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں پاکستان کی ویزا پالیسی بھی کابینہ اجلاس کا حصہ ہوگی،وزیراعظم کی یوتھ ٹریننگ سکیم کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظور دی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply