• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیا جاسکتا، پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیا جاسکتا، پی ٹی آئی

عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی کے کسی کام میں استعمال نہ کیے جانے کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی گئی۔

پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیاجائے گا۔عمران خان کی طرف سے بابر اعوان نےالیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے نام کو قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔تحریک انصاف نے اجتماعی استعفے دئیے، اب پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہیں۔

کوئی بھی رکن پارلیمانی پارٹی کا نام استعمال کر کے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ نہیں لے سکتا۔پہلے ہی منحرف اراکین کے خلاف 63 اے کی درخواست دے چکے ہیں۔
بابر اعوان کا کہنا ہے کہ بکنے والے گھوڑوں کو نہیں روکا جاسکا۔امپورٹڈ وزیراعظم کو قوم تسلیم نہیں کرے گی ۔اس وقت پاکستان میں کوئی حکومت نہیں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ وزیراعظم نے تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ واپس لیا۔امپورٹڈ وزیراعظم جو فیصلے کر رہے ہیں ، وہ امپورٹڈ ہی ہیں۔ملک میں آنیاں جانیاں یا شوبازیاں جاری ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply