دنیا کی مہنگی ترین مشروم میں کیا ہے؟

دنیا کی مہنگی ترین جاپانی مٹسوتیکے مشروم، ایک پاؤنڈ کی قیمت 500 امریکی ڈالرز کے مساوی ہے۔
گوکہ مٹسوتیکے یا متا کے مشروم جزیرہ نما کوریا، چین اور یہاں تک کہ امریکا میں بھی کاشت کی جاتی ہے لیکن اس کی جو قسم جاپان بالخصوص جاپان کے علاقے کیوٹو میں پائی جاتی ہے وہ سب سے زیادہ پسندیدہ اور مہنگی ہوتی ہے اور منہ مانگے داموں پر فروخت ہوتی ہے۔
باہر سے جاپان میں درآمد کی جانے والی مٹسوتیکے مشروم تقریباً 50 ڈالر یا اس سے کم فی پاؤنڈ ملتی ہے لیکن جاپانی مشروم دس گنا زیادہ قیمت یعنی 500 ڈالر فی پاؤنڈ دستیاب ہوتی ہے۔
جاپان میں قانون ہے کہ امپورٹڈ مشروم کو دھو کر صاف کیا جائے لیکن مقامی مشروم مٹی لگی ہوئی ہوتی ہے اور اس کی اصل قیمت اس کی خوشبو، گوشت جیسے ذائقے اور کھانے میں اس کی لذت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply