• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کروڑوں روپے کی لاگت سےتیار ہونیوالا پُل افتتاح سے پہلے گرگیا

کروڑوں روپے کی لاگت سےتیار ہونیوالا پُل افتتاح سے پہلے گرگیا

بھارتی ریاست بہار میں ایک زیرِ تعمیر پُل اپنے افتتاح سے قبل ہی گرگیا، مذکورہ پُل کو 13 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بہار کے بیگو سرائے ضلع میں گزشتہ روز ایک ہولناک واقعہ پیش آیا، اتوار کے دن دریائے بُدھی گنڈک پر قائم پل کا پل کا اگلا حصہ دریا میں گرگیا۔

مذکورہ پل چیف منسٹر کی خاص اسکیم کے تحت تعمیر کیا گیا تھا لیکن اپروچ روڈ نہ ہونے کی وجہ سے اس کا تاحال افتتاح نہیں ہوسکا۔

 

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کہنا ہے کہ دریا پر قائم 206 میٹر لمبا پل سال 2017 میں 13 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا لیکن پلر نمبر 2-3 کے درمیان پل کا اگلا حصہ کمزور تعمیرات کے باعث ٹوٹ گیا

تاہم اس واقعے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت پل پر کوئی گاڑی بھی موجود نہیں  تھی اس کی وجہ سے کوئی زخمی بھی نہیں ہوا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کہنا ہے کہ اگرچہ اس پل کا افتتاح نہیں ہوا تھا لیکن اس پر ہلکی گاڑیوں کی آمدورفت جاری تھی کیونکہ یہ پُل تقریباً 20,000 کی آبادی کو دیگر علاقوں سے جوڑتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کنکریٹ کا پل 2016 میں شروع کیا گیا تھا اور 2017 سے اس نے افتتاح کیے بغیر ہی کام کرنا شروع کردیا تھا اور دیہاتی پل پر سے گزر رہے تھے اور ہلکی گاڑیاں بھی اس پر چل رہی تھیں۔

یہ واقعہ گجرات کے موربی میں مچو دریا پر 232 میٹر لمبا پل گرنے کے تقریباً دو ماہ بعد ہوا ہے کیونکہ یہ بھی بڑے ہجوم کا وزن نہیں سنبھال سکتا تھا، صرف پانچ دن بعد جب اسے ‘تزئین و آرائش’ کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سے قبل30اکتوبر کو کیبل سسپنشن پل گرنے سے کم از کم 135 افراد ہلاک اور خواتین و بچوں سمیت سو سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply