اسلام آباد: ایک طرف عوام کو رشوت خوروں کا سامنا ہے تو دوسری طرف ہمارے اراکین کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں، انھیں قومی اسمبلی میں لڑنے سے ہی فرصت نہیں ملتی۔اجلاس کے دوران تنازع اتنا بڑھا کہ پیپلزپارٹی کے رفیع اللہ شاہ تحریک انصاف کے رکن عبدالمجید نیازی کو مارنے کیلئے دوڑ پڑے۔تاہم دیگر اراکین نے رفیع اللہ شاہ کو روک لیا، عبدالمجید خان نیازی نے مسلم لیگ ن کے احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ سے بھی جھگڑا کرنے کی کوشش کی تھی اورشازیہ مری کی تقریر کے دوران بھی نازیبا الفاظ استعمال کئے جس پر اسپیکر کو مداخلت کرنا پڑی۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں