آئی جی پنجاب کا چھاپوں و آپریشنز کیلئے نیا حکم نامہ

سانحہ ساہیوال کے بعد آئی جی پنجاب امجد جاوید سیلمی نے چھاپوں اور آپریشنزکے لئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔ سانحہ ساہیوال کے بعد آئی جی پنجاب امجد جاوید سیلمی کا چھاپوں اور آپریشنز کے لئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے اور مراسلے کی کاپیاں تمام ایڈیشنل آئی جیز، سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو بھجوا دی گئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ دوران چھاپہ اور آپریشن قوانین اور ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے

Advertisements
julia rana solicitors london

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال میں قتل ہونے والے چار افراد کے سانحے کے بعد آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کی تھیں، جس میں تنبہہ کی گئی ہے کہ آئندہ آپریشنز اور چھاپے مکمل چھان بین کے بعد  مارے جائیں تاکہ کسی انسانی جان کا نقصان نہ ہو،  مستقبل میں ایسا واقعہ رونما ہونے پر برداشت نہیں کیا جائے گا بلکہ سخت کہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply