• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میئر کراچی کا عمارتیں اور شادی ہالزنہ توڑنے کا اعلان

میئر کراچی کا عمارتیں اور شادی ہالزنہ توڑنے کا اعلان

میئر کراچی وسیم اختر نے سپریم کورٹ کی جانب سے عمارتیں گرانے سے متعلق فیصلے پر عمارتیں اور شادی ہال توڑنے سے انکار کر دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر 500 عمارتیں گرانے پر عمل درآمد روکا جائے اور سندھ حکومت عمارتیں گرانے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرے۔ انہوں نے کہا  کہ جن عمارتوں کو گرانے کا کہا گیا وہ انکروچمنٹ نہیں بلکہ زمین کے استعمال کی تبدیلی کا معاملہ ہے، جن شادی ہالز میں شادی کی بکنگ ہے وہ بھی گرانے کو کہا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلڈنگ توڑیں گے اور نہ ہی شادی ہال توڑیں گے البتہ غیر قانونی شادی ہالز گرائے جائیں گے جبکہ رہائشی علاقوں میں قائم شادی ہالز کو نہ توڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان سے عمارتیں گرانے کے احکامات پر نظر ثانی کی اپیل کرتے ہیں۔ اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کو 40 سال جس طرح لوٹا گیا ہے اس پر عدالتی کمیشن بنایا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply