• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 100 روپے سستا ہوگیا

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 100 روپے سستا ہوگیا

بین لاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4 ڈالر کا اضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 100 روپے سستا ہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4 ڈالر کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1280 ڈالرسے بڑھ کر1284 ڈالر ہو گئی۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ قیمت میں 100 روپی اور دس گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی 67000 روپے سے گھٹ کر66900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 57442 روپے سے گھٹ کر57356 روپے ہوگئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

جمعہ کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت 870.00 اوردس گرام چاندی کی قیمت 745.88 روپے پرمستحکم رہی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply