• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شادی کے لیے لڑکے لڑکی کی عمر میں کتنا فرق ہونا چاہیے؟

شادی کے لیے لڑکے لڑکی کی عمر میں کتنا فرق ہونا چاہیے؟

بہت سے لوگ شادی کے رشتہ میں عمر کے فرق کو اتنی زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ ہم نے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ کسی کو پسند کرتے ہیں لیکن اس لیے پریشان ہوتے ہیں کہ ان کا محبوب عمر میں ان سے دو سال پیچھے ہے۔ اگر ہم کسی بڑی عمر کے مرد کو چھوٹی لڑکی کے ساتھ پیار محبت کے رشتہ میں دیکھیں تو بھی پریشان ہو جاتے ہیں۔ اگر دونوں مردو عورت قانونی عمر کے ہوں تو ان کے رشتہ کو غیر قانونی تو قرار نہیں دیا جاتا لیکن ان لوگوں کو نظر انداز بھی نہیں کیا جاتا جو اپنے سے کافی کم عمر کی لڑکوں کے ساتھ تعلقات بناتی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

سائنس نے شادی کے رشتہ میں بندھے لوگوں کے بیچ صحیح اور مناسب عمر کے فرق کا تعین کر دیا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق یہ معلوم ہوا ہے کہ ایک کامیاب رشتہ کے لیے صحیح عمر کے فرق کے بارے میں نتیجہ اخذ کر لیا گیا ہے۔ ‘گڈ ہاوس کیپنگ ‘ کے مطابق ایمرائے یونیورسٹی اٹلانٹا کے محققین نے 3000 جوڑوں پر تحقیق کی اور یہ معلوم ہوا کہ 5 سال فرق والے حضرات میں علیحدگی کے چانسز 18 فیصد تک ہیں۔جن شادی شدہ جوڑوں کی عمر کا فرق صرف ایک سال یا اس سے بھی کم ہوتا ہے ان کے بیچ علیحدگی کے سب سے کم چانسز ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ سب سے بہترین اور مناسب فرق صرف ایک سال کا ہے۔ لیکن سب سے بڑا سچ یہ ہے کہ رشتے ٹوٹنے کی وجہ ہماری عمریں نہیں بلکہ انسان کا رویہ ہوتا ہے۔ پیار کرنے والوں کی عمر میں فرق 2 سال کا ہو یا 20 سال کا انہیں کوئی جدا نہیں کر سکتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply