اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا دن ہے۔
ذرائع کے مطابق ،سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نوز کا آج اڈیالہ جیل میں چھٹا روزجبکہ آج ملاقات کا بھی دن ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق،نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقاتوں کیلئے وقت مختص کردیا گیا،ملاقات صبح 8 بجے سے شام4بجے تک جاری رہے گی،جس کیلئے نواز شریف اور مریم نواز جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے کے ساتھ بیٹھایا جائے گا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرشخص کو صرف 20 منٹ ملاقات کی اجازت ہوگی، ملاقات کیلئے اضافی سیٹیں لگا دی گئیں۔
جیل ذرائع کے مطابق ، نوازشریف ملاقات کیلئے خاص طورپرالصبح تیارہوئے ہیں، نوازشریف نے روایتی لباس شلوارقمیض اور ویسٹ کوٹ پہنا ہے اوران کی تیاری میں مشقتی نے اہم کردار ادا کیا ہے،مریم نوازبھی روایتی اندازمیں تیارہوئی ہیں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے ہرملاقات سے قبل میاں نوازشریف کی مرضی جانی جائے گی، ملاقات کیلئےآنے والوں کو جیل مینوئل کی سختی سے پابندی کرنا ہوگی، ملاقات شناختی کارڈ کے بغیرممکن نہیں ہوگی اورملاقات سے قبل موبائل فونزجیل عملہ ضبط کرلے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں