• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سانحہ مری کا فیصلہ آگیا، پارکنگ شہر سے باہر کریں، غیرقانونی تجاوزات ختم کریں

سانحہ مری کا فیصلہ آگیا، پارکنگ شہر سے باہر کریں، غیرقانونی تجاوزات ختم کریں

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کی راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، فیصلہ جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سنایا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مری میں پارکنگ سلاٹس شہر سے بنائی جائیں تاکہ رش نہ ہو، سانحہ مری میں جن لوگوں کی شہادتیں ہوئیں، ان کا معاوضہ بڑھایا جائے، مری میں سیوریج، پانی اور ویسٹ مینجمنٹ کا نظام بہتر بنایا جائے۔

ہائی کورٹ کی راولپنڈی بینچ نے سنائے جانے والے فیصلے میں غیر قانونی تعمیرات اور درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات کو ختم کیا جائے۔

جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سنائے جانے والے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ محکمہ ہائی وے، محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو سانحہ مری کے ذمہ داران کے خلاف انکوائری کریں، مری میں ہوٹلوں اور رہائشی فلیٹس کو ریگولیٹ کیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

لاہور ہائی کورٹ کی راولپنڈی بینچ نے سنائے جانے والے فیصلے میں واضح طور پر حکم دیا ہے کہ سانحہ مری میں معطل کیے جانے والے چند افسران کا سانحہ مری سے تعلق نہیں بنتا ان کو دوبارہ سنا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply