• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 138.88 روپے سے گھٹ کر 138.76 روپے اور قیمت فروخت 138.98 روپے سے گھٹ کر138.86روپے ہوگئی ۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.80 روپے سے گھٹ کر 138.70 روپے اورقیمت فروخت139.30 روپے سے گھٹ کر139.20 روپے ہوگئی ۔

یوروکی قیمت خرید میں70 پیسے اور قیمت فروخت میں 50 پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت میں10 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید 157.30 روپے سے گھٹ کر136.60 روپے اورقیمت فروخت 158.80 روپے سے گھٹ کر158.30 روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 180.60 روپے سے بڑھ کر 180.70 روپے اورقیمت فروخت 182.10 روپے سے بڑھ کر182.20 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 20 پیسے اوریواے ای کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 37.00 روپے سے گھٹ کر36.80 روپے اورقیمت فروخت 37.30 روپے سے گھٹ کر37.10 روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید 37.90 روپے سے گھٹ کر 37.75 روپے اورقیمت فروخت 38.20 روپی سے گھٹ کر38.05 روپے ہوگئی۔

جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت خرید میں 30 پیسے کی کمی جبکہ قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خری د20.80 روپے سے گھٹ کر 20.50 روپے اور قیمت فروخت 22.00 روپے پرمستحکم رہی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالرز ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 ارب ڈالرز کی حد کو عبور کر گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply