امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن 3 ہفتے کیلئے ختم

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تاریخ کا طویل ترین  شٹ ڈاؤن 3 ہفتے کیلئے ختم کرنے کردیا۔

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم ہونے کے قریب ہے،صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس میں ڈیل طے پاگئی، 3ہفتے کا اخراجاتی بل سینیٹ میں منظور کرلیاگیا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد ملک میں حکومتی امور بحال ہو گئے۔

میکسیکو بارڈر پر دیوار کا فنڈ بل میں شامل نہیں ہے ، بل پر ٹرمپ کے دستخط  کے بعد شٹ ڈاؤن سے متاثرہ 8لاکھ سرکاری ملازموں کو عارضی ریلیف ملے گا، ٹرمپ سمجھوتے کے باجود میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے معاملے پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی صدر نے ملک سے شٹ ڈاؤن عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شٹ ڈاؤن عارضی طور پر ختم کرنے کیلیے معاہدہ ہوگیا، ڈیموکریٹس سے شٹ ڈاؤن کے عارضی خاتمے کیلیے ڈیل ہو گئی جب کہ شٹ ڈاؤن 3 ہفتوں کیلیے ختم ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کانگریس نے 15 فروری تک منصفانہ معاہدہ نہ کیا تو فیصلہ کروں گا، 15 فروری سے دوبارہ شٹ ڈاؤن ہوگا اور اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کروں گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ حفاظتی دیوار کی تعمیر پر معاہدہ نہ ہوا تو نیا شٹ ڈاؤن ہوجائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply