• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آصف زرداری کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

آصف زرداری کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

پیر کو تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار اورخرم شیرزمان کی جانب سے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

عثمان ڈار نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری نے کہا ان کے بیرون ملک کوئی اثاثت نہیں ہیں تاہم ان کے نیویارک میں اپارٹمنٹ،پارکنگ اسپیس اوردوبلٹ پروف گاڑیاں ہیں ، آصف زرداری نیویارک پراپرٹی کا ٹیکس بھی اداکرتے ہیں ۔

درخواست میں کہا گیاکہ آصف علی زرداری نے فارم اے اورفارم بی سمیت 2018 کے کاغذات نامزدگی میں بہت ساری غلط بیانی کی، نیویارک پراپرٹی بھی گوشواروں میں ظاہرنہیں کی ،چھپائے گئے اثاثوں کی مالیت 14 کروڑ 37 لاکھ بنتی ہے ۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ غلط بیانی اور گوشوارے ظاہر نہ کرنے پر آصف زرداری کو آرٹیکل62 ون ایف کے تحت نااہل اورآرٹیکل 63 اے کے تحت پارٹی صدارت کیلئے بھی نااہل قراردیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہناتھا کہ انصاف پرمبنی فیصلہ آیا توآصف زرداری کی تاحیات نااہلی یقینی ہے یہ خود مدت پوری نہیں کرپائیں گےجبکہ عمران خان حالیہ ہی نہیں بلکہ آئندہ پانچ سال بھی اپنی مدت پوری کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عثمان ڈارنے سانحہ ساہیوال سے متعلق کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے منتظرہیں جوذمہ دارقراردیا اسے نشان عبرت بنائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply