• صفحہ اول
  • /
  • سائنس
  • /
  • بائیالوجیکل ایکسپیریمنٹ آن مون۔۔۔۔محمد شاہزیب صدیقی

بائیالوجیکل ایکسپیریمنٹ آن مون۔۔۔۔محمد شاہزیب صدیقی

آپ کو یاد ہوگا کہ کچھ دن پہلے چین کا چانگ 4 مشن چاند کے پچھلے حصے پہ اترا تھا… یہ انسانی تاریخ کا پہلا مشن تھا جس نے چاند کے پچھلے حصے پہ لینڈ کیا… اس مشن نے جہاں بہت سے دیگر experiments کرنے تھے وہیں اس خلائی گاڑی میں 3 کلو وزنی، 7 انچ لمبا اور 6 انچ چوڑا sealed container بھی موجود تھا جسے 28 چینی یونیورسٹیز نے ملکر تیار کیا تھا… اس container کی تصویر آپ  دیکھ سکتے ہیں…

اس sealed container میں پانچ اقسام کے پودے (کپاس، آلو، سرسوں، گندم اورThale cress) کے بیج رکھے گئے تھے، اس کے ساتھ ساتھ اس کنٹینر میں پھل مکھی (fruitfly) کے انڈے بھی رکھے گئے تھے… یہ experiment کیا تھا؟ آپ  اس   لنک پہ موجود ویڈیو میں تفصیلی دیکھ سکتے ہیں…

https://youtu.be/VNpNf8WflPY

اب 15 جنوری 2019ء کو یہ خبر ملی ہے کہ چینی ماہرین نے کنٹینر میں لگے ننھے کیمرے کی مدد سے دیکھا ہے کہ زمین سے 4 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے پہ موجود ان بیجوں میں سے پودے نکل آئے ہیں…  تصویر میں ان پودوں کی جھلک دیکھ سکتے ہیں…

Advertisements
julia rana solicitors

یوں انسان نے پہلی بار چاند پہ پودے اُگا لیے ہیں اور یہ اعزاز چین کے حصے میں آیا… اس تجربے کی مدد سے سمجھا جائے گا کہ چاند کی کم کشش ثقل میں پودے کیسا رویہ اختیار کرتے ہیں… چونکہ اب چاند کے قطبین پہ پانی مل چکا ہے لہذا مستقبل میں جب انسان مریخ پہ رہائش اختیار کرے گا تو چاند کو بطور اسٹیشن استعمال کیا جائے گا اور فصلیں بھی اگائی جائیں گی … سائنسدانوں نے تجربے کے لئے انہی پانچ پودوں کا انتخاب اس خاطر کیا کیونکہ یہ پودے سخت درجہ حرارت اور ریڈیشنز جھیل سکتے ہیں… ابھی یہ نہیں معلوم ہوپایا کہ پھل مکھیوں کے انڈے سے لاروے نکل آئے ہیں یا نہیں… لیکن اندازہ ہے کہ پودوں سے نکلنے والی آکسیجن کو پھل مکھیاں استعمال کریں گیں اور پھل مکھیوں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو یہ پودے استعمال کریں گے…. اگر اس تجربے میں پودے صحت مند رہتے ہیں تو آنے والے وقت میں چاند پہ کپاس کپڑوں کے لئے، آلو کھانے کے لیے جبکہ سرسوں کی فصل تیل کے حصول کی خاطر کاشت کی جائے گی… اس تجربے کے باعث یہ اعتراض بلند کیا جارہا تھا کہ کہیں ہم اپنے تجربے کی خاطر چاند کو contaminate تو نہیں کررہے… آپ آسان زبان میں contamination کا مطلب آلودگی سمجھ سکتے ہیں جبکہ سائنسی زبان میں contamination کا مطلب ہے کہ کوئی ایسا کام کردینا جس کے باعث اگر اُس جگہ پہ پہلے سے کوئی زندگی (جراثیم کی شکل) موجود ہو تو زمینی جراثیموں کے آجانے سے وہ زندگی اپنی اصل شکل کھو دے… بہرحال اس اعتراض کا جواب یہ ملتا ہے کہ اپالو مشن کے دوران جب انسان چاند پہ گیا تو 2، 2 دن تک چاند پہ ہی رہا… اس دوران انسان فضلے سے بھرے containers چاند پہ ہی چھوڑ آیا جو آج بھی چاند پہ موجود ہیں… چونکہ بیکٹریا اور وائرس چاند جیسے سخت ماحول میں survive کرسکتے ہیں لہذا contamination پہلے ہی ہوچکی ہے جس وجہ سے یہ تجربہ اس زمرے میں نہیں آتا… بہرحال آج کا دن یقیناً نسل انسانی کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا… ہم کبھی سوچتے تھے کہ زمین پہ لہلہاتی فصلیں کتنی پیاری لگتی ہیں… مستقبل میں انسان دیکھے گا کہ چاند پہ فصلیں لہلہاتی کتنی پیاری لگیں گی.

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply