• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اختیارات کے بغیرمقامی حکومتیں کیسے کام کریں گی؟چیف جسٹس

اختیارات کے بغیرمقامی حکومتیں کیسے کام کریں گی؟چیف جسٹس

اسلام آباد:چیف جسٹس ثاقب نثار نے میئر لاہور اور ایل ڈی اے کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ اختیارات کے بغیر مقامی حکومتیں کیسے کام کریں گی؟۔جمعے کو چیف جسٹس آف پاکستان میں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے میئر لاہور اور ایل ڈی اے کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت میئر لاہور نے بتایا کہ انہیں مکمل طور پر مفلوج کردیا گیا،تمام اختیارات ایل ڈی اے کے پاس ہیں،وہ 2 سال سے اختیارات کیلئے جنگ لڑرہے ہیں لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر براہ راست ان کے دفتر اورملازمین پراثر انداز ہورہے ہیں۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب سمجھتی ہے کہ اختیارات واپس منتقل کرے گی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اب اصل کام مقامی حکومتوں کا ہے،فنڈز نہ ملے تو وہ کیسے کام کریں گی؟۔جسٹس ثاقب نثار ترک صدر طیب اردگان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ 16 سال سے صدر اور وزیراعظم کے عہدوں پررہے لیکن سب سے بہتر عہدہ میئر استبول کا تھا۔عدالت نے میئر لاہور کو درخواست میں ترمیم کی اجازت دیتے ہوئے پنجاب حکومت سے مقامی حکومتوں کو اختیار دینے سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply