بہن کا بوائے فرینڈ۔۔۔۔۔علی خان

آج کل مختلف فورمز پر “بیٹے کی گرل فرینڈ” اور “بیٹی کے بوائے فرینڈ” کی تحریروں پر گرما گرم بحث چل رہی ہے تو سوچا کیوں نہ ایک ایسی ہی کوئی کہانی لکھی جائے ۔۔
یہ کہانی میرے ایک لبرل دوست کی ہے جس کا نام “زبیر” ہے جو کہ ایک پاکستانی ہے اور دبئی میں رہتا ہے ۔۔ اس کے والدین اپنی جوانی میں یہاں آئے تھے اور پھر یہی کے ہو کر رہ گئے ۔۔۔۔ زبیر نے دبئی اور جرمنی سے تعلیم حاصل کی ہے اور پاکستانی بس نام کا ہی ہے ۔۔۔ شائد ایک یا دو دفعہ ہی پاکستان گیا ہو گا۔۔۔۔

زبیر: ارے یار تم کہاں ہوتے ہو اتنے دن سے نظر نہیں آئے
میں: ہاں بھئی تم تو جیسے روز ہی مجھے فون کرتے ہو
زبیر: چلو میں نے نہیں کیا تو تم ہی کر لیتے ۔۔۔ اچھے دوست ہو کوئی خیر خبر ہی لے لیتے
میں : اب تم مجھے بتائے بغیر ہی تھائی لینڈ چلے جاو گے تو میں تمہیں کیا رابطہ کروں
زبیر: میں نے اسی لئے فیسبک پر پوسٹ کیا تھا تاکہ تمہیں پتہ چل جائے ۔۔ بس ایکدم ہی پلان بنا اور ہم رات کو ہی چلئے گئے ۔۔ اگلے دن تمہارا آفس تھا تو تمہیں ڈسٹرب نہیں کیا
میں: اچھا چلو یہ بتاوں کون کون گیا تھا ساتھ
زبیر: ماما ، پاپا ،میں، نیلی ، چارلی اور انیتا
میں : اب یہ چارلی اور انیتا کون  ہیں ؟
زبیر: انیتا میری گرل فرینڈ ہے
میں : اب یہ کب ہوا۔۔۔ ابھی پچھلے ہفتے تو “سحرش” تھی؟
زبیر: ابے یار وہ بہت پکاتی تھی ۔۔۔۔ میں نے اس کو بولا تھا ساتھ چلنے کو تو کہنے لگی میرے پاپا اجازت نہیں دیں گے۔۔۔۔ اب میں اکیلا جا کر کیا کرتا ۔۔۔ تو پھر ہمارا بریک اپ ہوگیا اور میں انیتا کو ساتھ لے گیا۔
میں : اور یہ چارلی کون ہے ؟
زبیر: چارلی “نیلی” کا بوئے فرینڈ ہے
میں: وہ بھی گیا تھا ساتھ؟ ۔۔۔ اور ہے کون یہ چارلی
زبیر: پرتگال کا ہے اور دبئی میں ایک آئی ٹی فرم میں جاب کرتا ہے، نیلی کا اچھا دوست ہے اور یار ہم گھر والے سب جانتے ہیں اسے ۔۔۔ اچھے لڑکا ہے
میں: اور نیلی اس سے شادی کرنے والی ہے؟
زبیر: اوہ گاڈ۔۔۔۔ یہ نیلی کا پرسنل معاملہ ہے۔۔۔ میں نے اس سے اس بارے میں پوچھا نہیں ۔۔۔ لیکن مجھے نہیں لگتا وہ اس سے شادی کرے گی ۔۔۔ بس اچھے دوست ہیں ۔۔
میں: اچھا یار ۔۔ اب مجھے وومن امپاورمنٹ پر لیکچر نہ دینا شروع کر دینا۔۔۔۔ ویسے کیا کیا وہاں تم لوگوں نے ۔۔
زبیر: میں تو پوخٹ گیا تھا انیتا کے ساتھ اور ماما پاپا بینکاک میں رکے تھے اور نیلی اور چارلی پیتانگ میں رکے تھے
میں: تو تم لوگ ایک ساتھ گئے لیکن ساتھ میں رہے نہیں؟
زبیر: ابے یار ۔۔۔ اب ماما پاپا اولڈ ہیں بھلا ان کے ساتھ کیسے مزہ آتا ۔۔ اس ی لئے الگ گھومے تھے ۔۔ لیکن مزہ بڑا آیا ۔۔۔
میں: ارے واہ ۔۔۔ مین تو اپنی بیوی کے ساتھ بھی تھائی لینڈ جاتے ہوئے گھبراتا ہوں اور تم اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ گئے ۔۔۔ کمال ہے بھئی ۔۔۔ کہاں کہاں گئے ۔۔۔
زبیر: یہ پوچھو کہاں نہیں گیا۔۔۔ سب کچھ دیکھا ۔۔ پوخٹ کا کونہ کونہ دیکھ لیا ۔۔ انیتا کو گھومنے کا شوق ہے ۔۔۔ لیکن میں تو چاہتا تھا ہم روم میں ہی رہیں ۔۔۔ لیکن وہ تو صبح ہوتے ہی باہر نکل جاتی ۔۔
میں: نیلی اور چارلی ؟
زبیر: یار میں نے ان سے پوچھا نہیں ۔۔۔ لیکن انہوں نے فوٹو شئیر کی ہیں فیسبک پر ۔۔۔ ہاں ایک کلب کی تھیں ۔۔۔ ہاں ۔۔۔ Hollywood Phuket یار کمال کا تھا ۔۔۔ ہم نے مس کیا ۔۔۔ ویسے چارلی بھی بڑا جولی آدمی ہے ۔۔۔ تمہیں ملنا چاہئے اسے
میں: ہاں کیوں نہیں۔ ۔تمہاری فیملی کا حصہ ہے وہ تو ۔۔۔
زبیر: ابے یار کر دی نہ مڈل کلاسیوں  والی بات۔۔۔ وہ بوائے فرینڈ ہے بس ۔۔۔ ابھی شادی نہیں ہوئی
میں : اچھا یار ۔ ٹھیک ہے
اتنے میں میرے زبیر کے فون کی گھنٹی بجتی ہے
زبیر: ہیلو ۔۔۔ ہاں چارلی ابھی تمہارا ہی ذکر ہو رہا تھا ۔۔۔ وہ میرا دوست ہے نہ بتایا تھا نہ تمہیں ۔۔۔ ہاں بولو ۔۔۔
چارلی: یار وہ نیلی کی طبعیت کچھ ٹھیک نہیں ۔۔۔ کلب میں کچھ ذیادہ ہی پی لی تھی اور اب بے ہوش ہے ۔۔۔ میں اسے اپنے گھر ہی لے جارہا ہوں ۔۔۔ صبح آجائے گی ۔۔۔
زبیر: اٹس اوکے ۔۔ ٹیک کئیر آف ہر۔۔۔
میں : کیا ہوا سب ٹھیک تو ہے ۔۔۔
زبیر: بس وہ نیلی کی طبعیت کچھ ٹھیک نہیں تھی ۔۔۔۔ کلب میں کچھ  زیادہ ہی پی لی تھی ۔۔۔ خیر یہ اب تمہارا فون کیوں بج رہا ہے
میں: یار تمہاری بھابھی کا فون ہے ۔۔۔ انتظار کررہی ہے ۔۔۔
زبیر: ابھی تھوڑی دیر تو رکو ۔۔۔ انیتا آنے ہی والی ہے ۔۔۔ آج ملواتا ہوں تمہیں بھی ۔۔ آج تم بھی کلب کا منہ دیکھ ہی لو ۔
میں : نہیں یار پھر کبھی ۔۔۔۔ اب رات کافی ہوگئی ہے ۔۔ میں تو گھر چلا ۔۔ بیگم گھر پر انتظار کر رہی ہوگی ۔۔۔
زبیر: یار تم مڈل کلاسئے ایک تو شادی بڑی جلدی کر لیتے ہو ۔۔۔ اب تمہیں دیکھو ابھی تو عمر 32 سال ہے اور 2 بچے بھی ہو گئے ۔۔۔ میرے دوست مجھے دیکھو ابھی تک سنگل ہوں اور مزے میں ہو ۔۔۔ میں نے تو سوچ لیا ہے ۔۔۔ ابھی کچھ اور سال شادی نہیں کرنی ۔۔ بس لائیف انجوائے تو کر لوں ۔۔۔ ورنہ شادی کے بعد میری بیوی بھی کال کر کے بلا لے گی ۔۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

وہاں سے نکلنے کے بعد میں سارے رستے یہی سوچتا رہا ۔۔ کیا میں واقعی “مڈل کلاسیا” ہوں

Facebook Comments

Ali Khan
ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار ۔۔ حستجو جو کرے وہ چھوئے آسمان

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply