• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاک، چینی فضائیہ کو طاقتور قرار: بھارتی وزیر سچ بول بیٹھے

پاک، چینی فضائیہ کو طاقتور قرار: بھارتی وزیر سچ بول بیٹھے

ممبئی: بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی کے وزیر اپنی حکومت کے دفاع میں سچ بول بیٹھے، چین اور پاکستان کی فضائیہ کو زیادہ طاقتور قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں رافائل جہازوں کی ڈیل پر اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے سوال اٹھایا کہ کس طرح حکومت نے کم قیمت معاہدے کے جہازوں کو تین گنا زیادہ قیمت میں خریدا ہے، جبکہ بھارتی فضائیہ کو اس کی ضرورت نہیں تھی۔

اس کے جواب میں بھارتی وزیر ارون جیٹلی نے پارلیمنٹ میں موقف اپنایا کہ چین اور پاکستان کی فضائیہ ہم سے زیادہ طاقتور ہے ، پاکستانی فضائیہ میں ایف سولہ طیارے بڑھنے کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کے مقابلے میں بھارتی فضائیہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ طاقتور نہیں تھی ، اس لیے رافائل طیاروں کو بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply