• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تعلیم اور صحت کو پیسہ کمانے کا ذریعہ نہ بنایا جائے، چیف جسٹس

تعلیم اور صحت کو پیسہ کمانے کا ذریعہ نہ بنایا جائے، چیف جسٹس

 چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کو پیسا کمانے یا کاروبار کا ذریعہ نہ بنایا جائے، ہماری زندگی کا اصل اور حقیقی مقصد مخلوق خدا کی خدمت ہونا چاہئے۔ لاہور انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں ایک تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں سوچنا چاہئے کہ باعزت قومیں اور معاشرے کس طرح تشکیل پاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میں باوقار قوم اور معاشرہ بننے کے لئے اخلاص کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تعلیم کے سیکٹر میں پاکستان کو نظرانداز کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد تعلیم ہے لیکن ہمارے یہاں تعلیمی اداروں میں وڈیروں کی گائے بھینسیں کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں سرے سے سکول ہیں ہی نہیں، جبکہ قیادت ہی کسی ملک کو اوپر لے کر جاتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply