امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اورڈیموکریٹس میں ٹھن گئی

واشنگٹن :امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس میں ٹھن گئی،میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے فنڈ پر ڈیڈ لاک برقرارہیں۔

میکسیکوسرحد پر دیوار کی تعمیر کا معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 5ارب ڈالر کی منظوری پر بضد ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ بجٹ منظور نہ ہواتو شٹ ڈاؤن مہینے یا سال تک جاسکتا ہے،انہوں نے ملک میں ایمرجنسی لگانے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

امریکی صدر اور ڈیموکریٹس کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ میں بھی کشیدگی برقرار رہی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب  امریکا میں جزوی شٹ ڈاؤن تیسرے ہفتے میں داخل ہوگیا، جس کے باعث 8لاکھ سرکاری ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply