• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گیس بحران،وزارت پیٹرولیم کوغلط معلومات دینے کا انکشاف

گیس بحران،وزارت پیٹرولیم کوغلط معلومات دینے کا انکشاف

اوگرا نے گیس لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے انکوائری میں انکشاف کیا ہے کہ وزارت پیٹرولیم کو گیس کی پیداوار کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی گئیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کے خلاف انکوائری مکمل کر لی ہے۔ اوگرا کی چیئرپرسن عظمی عادل سمیت تین رکنی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان کے حکم  پر تحقیقات کیں۔  رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گیس کی پیداوار کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی گئیں، اور وزارت پیٹرولیم کو بتایا گیا کہ گیس کی پیداوار ٹھیک اور ایل این جی بھی سسٹم میں موجود ہے، اس لئے گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی لیکن جب گیس لوڈ شیڈنگ ہوئی تو کہا گیا کہ پریشر کم ہوا ہے لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی، جبکہ صوبہ پنجاب اور سندھ  میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی گیس لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس کو ارسال کر دی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply