• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کیلئے شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے، معید یوسف

غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کیلئے شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے، معید یوسف

قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کیلئے شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سی پیک پر کام جاری ہے اس کے اچھے نتائج آئیں گے، چاہتے ہیں افعانستان میں بھی سی پیک جیسا پراجیکٹ ہونا چاہیے۔

معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی متفقہ پالیسی ہے، اس میں تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے تیار کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی جب بھی بلائے گی ہم بریفنگ کے لیے تیار ہیں، کوئی بھی حکومت اس پالیسی پر نظر ثانی کرسکتی ہے۔ قومی سلامتی پالیسی پر سیاست نہ کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اہم مسئلہ ہے اسے نطر انداز نہیں کیا جا سکتا۔بھارت اب بھی اقلیتوں کیلئے غیر محفوظ ملک ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ باڑ کا مسئلہ بات چیت سے حل کریں گے،افعانستان کے ساتھ تجارت میں بہتری آئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply