شریف برادران کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن)کااجلاس

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )کےقائد نوازشریف اورقائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ن لیگ کا اجلاس جاری ہے ۔جمعرات کوسابق وزیراعظم نوازشریف پارلیمنٹ ہاوس پہنچے جہاں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا ۔ذرائع کے مطابق ،مسلم لیگ ن کا اجلاس کمیٹی روم نمبردو میں ہونا تھا تاہم اسپیکرقومی اسمبلی نے کمیٹی روم میں اجلاس سے روک دیا۔اسپیکر نے مؤقف اپنایا کہ نوازشریف رکن قومی اسمبلی نہ ہونے پرکمیٹی روم استعمال نہیں کرسکتے ، جس کے بعد پارٹی تنظیم سازی سے متعلق اجلاس نوازشریف اورشہبازشریف کی زیرصدارت اپوزیشن چیمبرمیں جاری ہے ۔اجلاس میں پارٹی تنظیم سازی ،عوامی رابطہ مہم اور نیب ریفرنس کے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے ۔اجلاس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اورسربراہی کے معاملے سمیت خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ ہونے پربھی غورکیا جارہا ہے ،مسلم لیگ نے 30 دسمبر سے عوامی رابطہ مہم کا اعلان کررکھا ہے اس حوالے سے بھی غوروخوض کیا جارہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply