• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسپیکر قومی اسمبلی نے سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

اسپیکر قومی اسمبلی نے سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نون لیگ کا مطالبہ اور اپوزیشن کا احتجاج بالآخر رنگ لے آیا،خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے ایوان کے رواں اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری  کئےگئے۔سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے قواعد 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کئے گئے جس کے تحت اسپیکر کسی بھی زیرحراست رکن کو اجلاس میں شرکت کیلئے طلب کرسکتا ہے۔کل قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کا آخری دن ہے اور پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد نیب حکام خواجہ سعد رفیق کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد منتقل کریں گے۔واضح رہے سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں ان دنوں نیب کی حراست میں ہیں اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جانے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آؤٹ کیا تھا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply