• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سرکاری عشائیے میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو مدعو نہیں کیا گیا

سرکاری عشائیے میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو مدعو نہیں کیا گیا

ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کی آخری رسومات سے قبل ہونے والے سرکاری عشائیے میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو دعوت نہیں دی گئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق میگھن اور ہیری کو بکنگھم پیلس میں بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی طرف سے دیے گئے سرکاری عشائیے میں مدعو نہیں کیا گیا۔ واضح نہیں ہوسکا کہ دونوں کو ایسی تقریب کا دعوت نامہ کیوں موصول ہوا جس میں انہیں مدعو ہی نہیں کیا گیا تھا۔یہ پہلا موقع نہیں کہ ملکہ ایلزبتھ کے انتقال کے بعد شہزادہ ہیری کو ایسی صورتحال کا سامنا ہو۔

قبل ازیں ہیری سے کہا گیا تھا کہ وہ ملکہ کی آخری رسومات میں اپنا فوجی یونیفارم نہیں پہن سکتے لیکن بادشاہ چارلس کی مداخلت پر ہیری کو یونیفارم پہننے کی اجازت دے دی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بکنگھم پیلس کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا کہ بادشاہ کی درخواست پر دونوں شہزادے یونیفارم پہنیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply