• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی مظالم کیخلاف رائے دہی کے حق پراقوام متحدہ میں قرارداد منظور

بھارتی مظالم کیخلاف رائے دہی کے حق پراقوام متحدہ میں قرارداد منظور

نیویارک:کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف رائے دہی کے حق پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی گئی۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان نے اہم اقدام اٹھالیا،سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کرلی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حقِ خودارادیت پر پاکستانی قرارداد اتفاقِ رائے سے منظور کرلی گئی ،قرارداد پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے پیش کی تھی۔اقوامتحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے حق میں پاکستانی قرارداد کا پاس ہونا بڑی کامیابی ہے،جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اقوامِ عالم تمام مقبوضہ علاقوں بلخصوص کشمیر اور فلسطین میں اس حق کے بلا امتیاز حصول پر زور دیتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply