ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

رواں ہفتے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر اننت ناگ، شوپیاں اور پلوامہ میں معصوم لوگوں پر گولیاں چلائیں اور بعدازاں جنازوں میں شریک افراد پر بھی پیلٹ گنوں سے فائر کیے گئے، ان واقعات میں 19 بے گناہ کشمیری شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

بھارتی فوج کی ریاستی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں اہل دل اور اہل درد بول اٹھے ہیں۔

3 اپریل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں 6 اپریل کو یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں پاکستان میں بھی کشمیری بھائیوں کے حق میں آج ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں اور جلسے کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام ریلی نکالی جائے گی جبکہ لاہور میں پی ٹی آئی سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

کراچی میں بھی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے مظلوم کشمیری بھائیوں کے حق میں احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

پشاور میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیمیں بھارت کے خلاف نکلیں گی اور سیکڑوں افراد بھارتی ظلم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ظلم و جبر کے خلاف پاکستان کی جانب سے مختلف عالمی فورمز پر بھی بھرپور آواز اٹھائی جارہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply