• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

گورنر ہاؤس پنجاب کی دیوار گرانے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے گورنر ہاؤس پنجاب کی دیوار گرانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری ، ڈی سی اور مئیر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس کی دیوار گرانا قانون کی خلاف ورزی ہے، گورنر ہاؤس کی دیوار مسمار کرنا اینٹی کیوٹی ایکٹ 1975کی خلاف ورزی ہے، عدالت حکومت کو فوری طور پر گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل لاہور میں وزیر اعظم کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے کا حکم دیا تھا، جس پر گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply