• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بالی ووڈ میں نسل پرستی بڑا مسئلہ ہے، نوازالدین صدیقی

بالی ووڈ میں نسل پرستی بڑا مسئلہ ہے، نوازالدین صدیقی

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں اقربا پروری نہیں بلکہ نسل پرستی بڑا مسئلہ ہے

انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے ایک عرصے تک صرف اس لیے مسترد کیا جاتا رہا کیونکہ میری رنگت سانولی تھی

انہوں نے بتایا کہ جب وہ ممبئی میں آئے تو انہوں نے سوشل میڈیا پر مذاق میں اپنے لیے لکھا تھا کہ” اب تیرا کیا ہو گا کالیا”…… جو کہ ایک مشہور فلمی ڈائیلاگ ہے

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انڈسٹری میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو رنگ کالا ہونے یا قد چھوٹا ہونے کے باعث آگے نہیں بڑھ سکے باجود اس کے کہ وہ تمام لوگ بہت ٹیلینٹڈ تھے

ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ اس طرح کی تفریق کی خلاف لڑتا آیا ہوں اور آج بھی آواز بلند کرتا ہوں۔

نواز الدین صدیقی اپنی جانداری اداکاری کے باعث شہرت رکھتے ہیں ، حال ہی میں انہیں فلم سیریس مین میں بہترین اداکاری کے لیے ایمی ایوارڈز میں نامزد کیا گیا ہے

کامیڈی ڈرامہ فلم سیریس مین نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی جس کی کہانی باپ اور بیٹے کی درمیان گھومتی ہے

ان کا کہنا ہے کہ انہیں فارمولا فلمیں بالکل پسند نہیں آتیں جس میں ایک ہیرو اور ایک خوبصورت ہیروئن ہو اور جس فلم میں ایکٹنگ یا ٹیلنٹ دکھانے کا کوئی مارجن نہ ہو

Advertisements
julia rana solicitors london

نواز الدین صدیقی کا اپنی بین الاقوامی ایمی ایوارڈ میں نامزدگی کے بارے میں کہنا ہے کہ ایوارڈ صرف اس وقت اہمیت رکھتے ہیں جب وہ کسی قابل اعتماد ذریعے سے ملتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply