فیس بک اک پاکستانی سوشل میڈیا سائیٹ سے الجھ پڑی

( مکالمہ نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا سائیٹ فیس بک اک پاکستانی سوشل میڈیا سائیٹ سے الجھ پڑی ہے۔فیس بک جہاں اپنے اکاؤنٹس اور ریوینیو کی کمی سے پہلے ہی پریشان ہے وہاں اسکی ایک پریشانی متبادل سائیٹس بھی ہیں۔ ٹک ٹاک، ٹویٹر جیسی سائیٹس فیس بک کو سخت مقابلہ دے رہی ہیں لیکن یہ پاکستانی سائیٹس بہرحال نہیں ہیں۔

ایسے میں ایک پاکستانی نے facelore.com کے نام سے ایک متبادل پلیٹ فارم لانچ کیا، جسے دنیا بھر میں اُردو بولنے والے صارفین میں مقبولیت حاصل ہوئی اور پہلے ہی مہینے وہ ایک بڑی تعداد میں اکاؤنٹس بنانے میں کامیاب رہی۔ لیکن یہ کامیابی فیس بک کو ہضم نہ  ہوئی اور فیس بک کے وکلاء  نے پاکستانی کمپنی کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ مکالمہ کو دستیاب معلومات کے مطابق امریکہ میں فیس بک کی وکلا ٹیم نے فیس لور (چہرہ کہانی) کو لیگل نوٹس دیا ہے کہ وہ فیس بک کے کچھ ایموجیز استعمال کر رہے ہیں اور اسکے علاوہ فیس لور کا نام بھی فیس بک کو منظور نہیں ہے۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ سائیٹ کو فوراً بند کیا جائے۔

مکالمہ نے اس سلسلے میں فیس لور انتظامیہ سے رابطہ کیا۔ فیس لور کے بانی انعام رانا کا کہنا تھا کہ فیس بک اپنی پالیسیز کی وجہ سے ایک ڈیجیٹل آمر بن چکی ہے۔ جب سے فیس بک نے ساؤتھ ایشیا کا انتظام حیدرآباد دکن میں سنٹر قائم کر کے انکے حوالے کیا ہے، پاکستانیوں کیلئے فیس بک استعمال کرنا دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے میں ہم نے کوشش کی کہ ایک متبادل پلیٹ فارم لایا جائے جہاں آزادی اظہار رائے کی واقعی آزادی ہو اور صارف کی معلومات کو بیچا نہ  جائے، اسکی پرائیویسی کی حفاظت کی جائے اور فیس بک کی آمریت سے آزادی حاصل کی جائے۔ ہم نے اسکی اینڈرائڈ ایپ، لائٹ ورژن اور میسنجر بھی لانچ کیا جبکہ جلد ہی یہ ایپل پلے سٹور پہ بھی میسر ہو گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

قانونی نوٹس کے متعلق بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فیس کا لفظ لغت کا حصہ ہے۔ اگر میٹا یا فیس بک اسے اپنی جاگیر سمجھتا ہے تو یہ انکی غلط فہمی ہے۔ ہم اسی نام کے ساتھ کام کریں گے اور فیس بک کے ساتھ ہر قسم کی قانونی کارروائی کا سامنا کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر فیس بک یہ سمجھتا ہے کہ ایک ترقی پذیر ملک کی ایپ کو دھمکایا کا سکتا ہے تو یہ انکی غلط فہمی ہے۔ ہم قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں اور قانون کے مطابق ہی اپنے حقوق کا دفاع کریں گے۔ فیس لور پاکستانیوں کی ایپ اور انکا اثاثہ ہے اور پاکستانی اپنے اثاثے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply