• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قبضہ مافیا منشا بم کیس: چیف جسٹس پنجاب پولیس پر برس پڑے

قبضہ مافیا منشا بم کیس: چیف جسٹس پنجاب پولیس پر برس پڑے

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار قبضہ مافیا منشا بم کیس میں پنجاب پولیس پر برس پڑے۔

چیف جستس نے کہا ایک منشا بم پولیس کے قابو میں نہیں آرہا، کیا یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟ آپ بدمعاشوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، یونیفارم میں واپس نہیں جائیں گے۔ چیف جسٹس نے ڈی آئی جی وقاص نذیر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا پولیس افسران کو شرم آنی چاہیے، گالیاں کھاتے ہیں، بدمعاشوں کی طرف داری بھی کرتے ہیں

ڈی آئی جی وقاص نذیر نے بتایا کہ منشا بم اور خادم حسین رضوی کو پولیس نے ہی اُٹھایا، پولیس عدالتی حکم پر من و عن عملدرآمد کررہی ہے۔

جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے افضل کھوکھر اور منشا بم سمیت جو کیس پر اثر انداز ہورہا ہے سب کو بلارہے ہیں۔ پولیس کی کیا رشتہ داری ہے منشا بم سے؟ کیوں اُسے بچایا جارہا ہے؟ ایسا رہا تو آپ یونیفارم میں واپس نہیں جائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

جسٹس چاقب نثار نے رات بارہ بجے تک زمین متعلقہ لوگوں کو دینے کی ہدایت کرکے آئی جی پنجاب، ڈی سی لاہور اور متعلقہ ججز کو طلب کرلیا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply