کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں،دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل  نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی و منشا کے مطابق ہونا ہے۔  اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی قانون انڈیا کو کشمیریوں پر ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیتا، پاکستان برٹش کشمیر گروپ کی رپورٹ کو سراہتا ہے،  برطانوی کشمیر گروپ کی رپورٹ نے کشمیر میں جاری مظالم کو سامنے لایا ، رپورٹس میں بھارتی مظالم کا تفصیل سے ذکر ہے جب کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھی کشمیر میں مظالم کی تصدیق کی۔ کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کم ووٹر ٹرن آئوٹ ثابت کرتا ہے کہ وہاں کے لوگ بھارت سے کتنا تنگ ہیں،  کسی ملک کے لیے ممکن نہیں کہ وہ کسی دوسرے ملک کے لاکھوں لوگوں کو باہرنکلنے پر مجبور کرے تاہم ایسا صرف اس طرح ممکن ہے کہ کسی ملک کے لوگ خود احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔  مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی اور منشائ کے مطابق ہونا ہے اور پاکستان بھی سفارتکاری کے زریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے لیکن لگتا یہ ہے کہ انڈیا کو ابھی تک اپنی غلطیوں کا ادراک نہیں ہوا۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply