• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کا اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے سے انکار

العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کا اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے سے انکار

سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے سے انکار کر دیا۔ نواز شریف نے احتساب عدالت کو آگاہ کر دیا۔نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا استغاثہ ثابت نہیں کرسکا کہ حسن اور حسین نواز میرے زیر کفالت تھے، استغاثہ میرے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا، نیب نے کوئی ثبوت نہیں دیا جس سے ظاہر ہو العزیزیہ یا ہل میٹل میں نے قائم کی، کیس مخالفین کے الزامات اور جے آئی ٹی کی یکطرفہ رپورٹ پر بنائے گئے۔سابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا جے آئی ٹی رپورٹ میں مجھے غلط طریقے سے العزیزیہ، ہل میٹل کا مالک ظاہر کیا گیا، سپریم کورٹ کا معزز بنچ بھی جےآئی ٹی رپورٹ سے مکمل مطمئن نہیں تھا، سپریم کورٹ نے معاملہ ٹرائل کورٹ بھجوایا تاکہ کوئی شک باقی نہ رہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply