• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملائیشین خاتون اول بھی وزیراعظم عمران خان کی مداح, واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ملائیشین خاتون اول بھی وزیراعظم عمران خان کی مداح, واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعظم عمران خان کے چاہنے والے پاکستان سمیت پوری دنیا میں موجود ہیں، لیکن ملائیشیا کی خاتون اول بھی ان کی مداح ہیں، یہ شاید کسی کو معلوم نہیں تھا۔واضح رہے کہ حال ہی میں وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران ان کی وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر ایک فوٹو سیشن کے دوران ملائیشین خاتون اول سیتی حسما محمد علی، عمران خان کی طرف مڑیں اور اچانک سوال کیا، ‘کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑ سکتی ہوں؟’جس پر وزیراعظم عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ‘کیوں نہیں۔’اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔تصویر کھینچے جانے کے موقع پر ملائیشین خاتون اول کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور لوگوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply