ہندو انتہا پسندوں کی نصیرالدین شاہ کو دھمکیاں

بھارت میں انتہا پسند ہندو جماعتوں نے معروف اداکار نصیرالدین شاہ کو غدار قرار دیتے ہوئے دھمکانا شروع کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نام نہاد سیکولر بھارت کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا، اس بار عالمی شہرت یافتہ معروف بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کو انتہا پسند ہندو جماعتوں کی روایتی شدت پسندی کا سامنا ہے۔

انتہا پسند ہندو جماعتیں اداکار کے سچ پر مبنی بیان پر آپے سے باہر ہوگئیں اور دنیا بھر میں بھارت کا نام روشن کرنے والے اداکار نصیر الدین شاہ کو ملک کا غدار قرار دے دیا اور دھمکیاں دینے پراترآئیں۔اداکار نصیرالدین شاہ نے بھارتی انتہا پسندوں کے جواب میں کہا کہ میں بھی بھارتی شہری ہوں اور ایک فکرمند بھارتی کی حیثیت سے مجھے اپنے ملک کے بہتر مستقبل کے بارے میں جو بہتر لگا وہ میں نے کہہ دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اداکار نصیر الدین شاہ نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارت میں رہ کر وہ اپنے بچوں کے لیے فکر مند ہیں کیونکہ یہاں گائے کی جان کسی بھی پولیس اہلکار کی جان سے بھی زیادہ قیمتی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ اترپردیش کے ایک نواحی علاقے میں گائے کے ذبح ہونے پر مشتعل ہجوم نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنے والی پولیس گاڑی پر حملہ کرکے ایک انسپکٹر کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا تھ

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply