• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین بھی کرپشن کی لپٹ میں آ گئے

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین بھی کرپشن کی لپٹ میں آ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا، کراچی میں 2004ء میں ڈھائی ارب روپے کی 250 ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرائے جانے کے خلاف اینٹی کرپشن نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تحریک انصاف کے جہانگیر ترین بھی کرپشن کی لپٹ میں آ گئے، اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق جہانگیر ترین پر سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں انڈسٹریل پارک کے منصوبے میں کرپشن کا الزام ہے۔

جہانگیر ترین نے کورنگی میں ڈھائی ارب روپے کی 250 ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرائی۔ حکام کے مطابق 2004ء میں جہانگیر ترین کے دوست کی کمپنی کو زمین الاٹ کرائی گئی زمین کی الاٹمنٹ سے قبل کہا گیا تھا کہ زمین پر انڈسٹریل پارک بنایا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

نجی کمیٹی کو زمین دینے کا فیصلہ اس وقت کی سندھ کابینہ کی منظوری سے کیا گیا، اینٹی کرپشن نے انکوائری میں سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا ہے اور زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کی بھی سفارش کر دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply