• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا وائرس: دنیا میں33976 افرادہلاک، 7لاکھ سے زائد متاثر

کورونا وائرس: دنیا میں33976 افرادہلاک، 7لاکھ سے زائد متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے 33,976 افراد ہلاک ہوئے جب کہ مریضوں کی تعداد سات لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے مزید سات سو چھپن افراد ہلاک ہوگئے اور مجموعی اموات دس ہزار سات سو اناسی ہوگئی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ستانوے ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

چین میں کورونا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور ملک بھر میں صرف ڈھائی ہزار مریض رہ گئے ہیں۔ کورونا کے سب سے پہلے مرکز ووہان میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے ہیں اور شہر کو کھول دیا گیا ہے۔

امریکہ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ بیالیس ہزارسے تجاوز کر گئی اور چوبیس سو چوراسی سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران شرح اموات میں مزید اضافہ ہوگا اور طبی گائیڈ لائنز کو 15اپریل تک بڑھائیں گے۔

اسپین میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 821 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اسی ہزار سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے۔

فرانس میں چھبیس سوسے زائد افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ جرمنی میں کورونا مریضوں کی تعداد باسٹھ ہزارس سے تجاوز کر گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتیں بارہ سو اٹھائیس ہو گئی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد انیس ہزار سے زائد ہے۔

برطانوی ہیلتھ سیکرٹری کے مطابق برطانیہ میں روزانہ دس ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔

خلیجی ممالک میں بھی کورونا کیسز کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ سعودی عرب میں کورونا کے تیرہ سو مریض ہیں اور 8 لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جدہ میں کرفیو کا دورانیہ تین بجے سہ پہر سے صبح چھ بجے تک کردیا گیا ہے۔ ایران میں ہلاکتیں ڈھائی ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply