• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رہائشی پلاٹوں پر قائم تجارتی عمارتوں کیخلاف آپریشن شروع

رہائشی پلاٹوں پر قائم تجارتی عمارتوں کیخلاف آپریشن شروع

کراچی: شہرقائد کو تجاوزات سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ رہائشی عمارتوں کے کمرشل استعمال کرنے کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے خالد بن ولید روڈ پر واقع ریسٹورنٹ سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق غیرقانونی قبضوں کے خلاف آپریشن کے بعد اب باری ہے غیر قانونی تجارتی مراکز کی۔شاہراہ قائدین اورخالد بن ولید روڈ کے سنگم پرواقع معروف ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا اور ریسٹورنٹ کے باہر نوٹس بھی لگا دیا گیا۔نوٹس کے مطابق مذکورہ جگہ رہائشی ہے جسے تجارتی مقاصد کیلیے استعمال کیا جارہا تھا۔رہائشی عمارتوں کا کمرشل استعمال غیرقانونی ہے جبکہ کراچی میں موجود رہائشی پلاٹوں پر ریسٹورنٹس، کوچنگ سینٹرز، نجی اسکولز اور دفاتر سمیت کئی تجارتی ادارے قائم ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply