• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وکلاء کی سیشن کورٹ اور ڈی سی آفس میں گھس کر ہنگامہ آرائی

وکلاء کی سیشن کورٹ اور ڈی سی آفس میں گھس کر ہنگامہ آرائی

فیصل آباد:ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے لیے احتجاج کے دوران وکلا نے سیشن کورٹ میں توڑ پھوڑ کی جب کہ ڈی سی آفس میں گھس کر زبردستی اجلاس بھی ختم کرادیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے یونیورسٹی روڈ پر وکلاء نے ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے لیے احتجاج کیا اور اس دوران مشتعل وکلاء سیشن کورٹ کے احاطے میں ہنگامہ آرائی پر اتر آئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔مشتعل وکلاء احتجاج کرتے ہوئے قریب ہی موجود ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں بھی گھس گئے اور ہنگامہ آرائی کی۔اس دوران جب وکلاء کو علم ہوا کہ ڈی سی او دفتر میں موجود نہیں اور ساتھ ہی کمیٹی روم میں اجلاس میں مصروف ہیں تو وکلاء کا ایک گروپ کمیٹی روم میں بھی جاگھسا اور وہاں بھی ہنگامہ آرائی کی۔وکلاء کی ہنگامہ آرائی پر کمیٹی روم میں خواتین سمیت دیگر اسٹاف خوفزدہ ہوگیا، جب کہ وکلاء نے ڈپـٹی کمشنر کی زیرصدارت ہونے والا اجلاس زبردستی ختم کرادیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply